۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر

حوزہ/ سرابراہ تحریک حسینیہ پاکستان نے کہا کہ توہین آمیز خاکے اور فرانسیسی صدر کا بیان عالمی امن کیخلاف سازش ہے، دنیا کو بدامنی میں دھکیلنے کیلئے منظم انداز میں سازش کی جا رہی ہے، دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے جسکے تدارک کیلئے مسلم ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ تحریک حسینیہ پاکستان اور ادارہ منہاج الحسینؒ لاہور حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کا مذموم بیان پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کو اس توہین کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے، جسکے تدارک کیلئے مسلمان ملکوں کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ پوری دنیا میں جاری ہے، پاکستانی حکومت فرانس کا سفارتی بائیکاٹ کرے اور فرانسیسی سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے۔

اخر میں کہا کہ انبیاء کی حرمت کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .